ضلع کونسل نوشہرہ کااجلاس، وزیراعلیٰ اورضلع ناظم پر اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

جمعرات 1 مارچ 2018 20:13

نوشہرہ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ضلعکونسل نوشہرہ کا ایک اجلاس زیر صدارت کنونئیر حاجی اشفاق احمد منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران ضلع کونسل فلک نیاز ، اسرار نبی ، کمال انور ، ظہور کاکا خیل ، ، قاضی واجد الحق ، زاہد حیات ، عدالت خان ،حاجی نوشیر خان، ماسٹر عبدالرحمان ، انعام علی، ناذید علی ،نسیم اختر ایڈوکیٹ ، نائلہ ناز ، اشفاق کاکو، حاجی حسین احمد خٹک،ملک زاہد خان، نیاز علی، سید عمل شاہ،قیصر خان ، اقلیتی ممبر ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنے کے باوجود ضلع کونسل کے ممبران کو ایک روپے بھی ترقیاتی فنڈز کی مد میں نہیں دیئے گئے ہیں کوئی ادارہ ضلع کونسل سے تعاون نہیں کر رہا ہے ہزاروں ووٹ لینے کے باوجود ہمارا کوئی پرسان حال نہیںانہوں نے کہا کہ ڈاگ بیسود میں ایماندار اور مخلص پٹواری تعینات کیاجائے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک جمعہ خان نے کہا کہ خویشگی ،میاں عیسیٰ اور پیرسباق معدنیات سے لاکھوں روپے کا غیرقانونی ریت نکالنے کا انکشاف ہوا ہے حکومتی خزانے کو یومیہ کے حساب سے لاکھوں روپے کا نقصان بااثر افراد کا ملوث ہیں حکومت تحقیقات کریں یہ حکومت کی تبدیلی ہے اس سے تبدیلی کی قلعی کھل چکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی کونسلر کا واویلا بلاجواز نہیں ہے کیونکہ ڈھائی سال گزرنے کے باوجود نہ تو ہمیں ترقیاتی فنڈ اور نہ ہی اعزازیہ دیاگیا ہماری خواہش ہے کہ کونسل کو خوش اسلوبی سے چلائیں لیکن ہمارے مطالبات اور قراردادوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی اشفاق کاکو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب ناظم اعلیٰ حاجی اشفاق احمد نے میرے یونین کونسل میں بے جا مداخلت شروع کررکھی ہے اور میرے حلقے کے عوام کو میرے خلاف ورغلا رہے ہیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ضلعی ناظم لیاقت خٹک پر ہمارا بھرپور اعتماد ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیرمین اور ممبر ضلع کونسل حسین احمد خٹک نے ایوان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور ضلع ناظم لیاقت خان خٹک پر بھر پور اعتماد کے اظہار کی قرارداد پیش کی۔ جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دی۔ اقلیتی کونسلر ڈاکٹر شوکت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے پنڈت، پادری اور گرنتھی صاحبان کو ائمہ مساجد کی طرح ماہانہ وظیفہ فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اور اقلیتوں کا جتنا خیال موجودہ حکومت نے رکھا اس کی تاریخ نہیں ملتی۔ ضلع ناظم لیاقت خان خٹک نے بحث سمیٹے ہوئے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ضلع نوشہرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہے اکوڑہ خٹک سمیت ضلع بھر کے تمام علاقے ہمارے لئے قابل قدر ہے اور تمام یونین کونسلوں میں تحریک انصاف نے بھرپور کامیابی حاصل کی تھی ڈاگ بیسود اور دیگر علاقوں میں ایم این اے اور ایم پی اے کے فنڈ میں ہم مداخلت نہیں کرتے کیونکہ وہ ان کا صوابیدی اختیار ہے اور ہم نے ضلع کونسل کا فنڈ تمام علاقوں میں مساوی تقسیم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے مساجد میں سولر سسٹم کے علاوہ ترقیاتی سکیموں کیلئے بھی کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کیا ہے ضلع بھر کے یونین کونسلوں میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں ہینڈپمپ فراہم کئے ہیں اس کے علاوہ نئی پائپ لائن بچھائی گئی ہے نئے کالج اور سکولوں کی تعمیر کے علاوہ سکولوں میں سٹاف فراہم کردیا ہے اس کے علاوہ قابل ترین اور ذہین طلباء وطالبات کو سکالرشپ بھی دیاجارہا ہے نظام پور میں اربوں روپے کی مالیت سے ڈیم اور سوئی گیس کے منصوبے منظور کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ہم نے تبدیلی کے لئے عوام سے ووٹ لیا تھا اور یہ تبدیلی عوام کو نظر آرہی ہے کیونکہ ہم نے کرپشن کے خاتمے کے علاوہ تمام اداروں کو کرپشن سے پاک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام اراکین ہمارے لئے معزز ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :