ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کابا نڈہ کیسج روڈ جبو ڑی کا تفصیلی دورہ

جمعرات 1 مارچ 2018 20:13

ایبٹ آباد۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ما نسہرہ کے ضلعی انتظا میہ نے عوا می شکا یا ت پر تحقیق کر کے با ندہ کیسج روڈ کی تعمیر میں بے قا عدگیو ں کا پتہ چلا یا ہے جن کی بنا پر جبو ڑی کی وہ آبادی متا ثر ہو ئی جس کے فا ئدے کے لئے روڈکا منصو بہ بنا یاگیا تھا ۔تفصیلا ت ڈپٹی کمشنر ما نسہرہ ایاز خا ن کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر ما نسہرہ خر م رشید اور ایڈیشنل اے سی نے با نڈہ کیسج روڈ جبو ڑی کا تفصیلی دورہ کیا ۔

اس دورا ن موقع پر یہ انکشا ف ہوا کہ ٹھیکہ دار نے منظور شدہ پی سی ون کو نظر انداز کر کے روڈ اصل نقشے کے بجا ئے دوسری جا نب موڑ دیا۔انتظا میہ کے معا ئنہ کے موقع پر یہ با ت سا منے آئی کہ روڈ کا ڈیزائن سر کا ری طور پر حا صل کی گئی ارا ضی پر بنا یا گیا تھالیکن علا قے کے عوا م کی ضرو ریا ت کو نظر انداز کر کے محض چند گھرو ں کے فا ئدے کے لئے سڑ ک کا روٹ تبدیل کر دیا گیا اس موقع پر یہ حقیقت بھی انتظا میہ کے علم میں آئی کہ روڈ کے نئے روٹ کی زد میں آنے وا لی ارا ضی کے ما لکا ن بھی روڈ کے لئے اپنی ارا ضی دینے کے لئے تیا ر نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

چنا چہ انہو ں نے اپنے حق کے لئے عدا لت سے حکم امتنا عی حا صل کر لیاجس کی بنا پر روڈ کا منصو بہ کھٹا ئی میں پڑ گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتا یا کہ منصو بے میں تعطل کی بناء پر دو نو ں آبادیو ں کے لو گ ایک دوسرے کے خلا ف عنا د رکھتے ہیں تا ہم انہو ں نے بتا یا کہ روڈ کے ڈیزائن میں غیر قا نو نی تبدیلی کے پیش نظر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ حکا م اور ٹھیکہ دا ر کے خلا ف کا ر وا ئی پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔