مانسہرہ میں متعدد میڈیکل سٹورز قوانین قوا عد و ضوا بط کی خلا ف ورزی پر سیل

جمعرات 1 مارچ 2018 20:13

ایبٹ آباد۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے ڈپٹی کمشنر ما نسہرہ کی ہدا یت پر بفہ میں میڈیکل سٹو روں اور شفا خا نو ں کی چیکنگ کے دورا ن متعدد سٹوروں کو قوانین قوا عد و ضوا بط کی خلا ف ورزی پر سیل کر دیاجب کہ بعض مالکا ن کو صو با ئی محکمہ صحت کے ضا بطو ں کے تقا ضے پو رے کر نے کے لئے نو ٹس جا ری کر دئیے۔

تفصیلا ت کے مطا بق اے سی بفہ پکھل محمد ارشد نے بفہ با زار اور گرد و نواح میں مو جود میڈیکل سٹورو ں اور پرا ئیو یٹ کلینکس کا تفصیلی دورہ کر کے وہا ں ادویا ت کے معیا ر اور میعا د کے علا وہ،طبی سہو لیا ت اور صو با ئی ہیلتھ کئیر کمشن و ہیلتھ ریگو لیٹری اتھا رٹی کے قوا نین پر عمل درآمد کا جا ئزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس دورا ن متعدد میڈیکل سٹورو ں کو قوا عد کی خلا ف ورزی پر سیل کر دیاجبکہ دیگر میڈیکل سٹور زو کلینک ما لکا ن کو نو ٹس جا ری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر نے سر کا ری ہسپتا لو ں اور مراکز صحت میں مر یضو ں کو دستیا ب سہو لیا ت کی صورت حا ل معلو م کر نے کے لئے سو ل ہسپتا ل بفہ اور بنیا دی مر کز صحت گا ندھیاں کا بھی دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیا ت اور عملہ کی حا ضری اور ریکا رڈ کا تفصیلی جا ئزہ لیا۔اس دورا ن انہو ں نے حا ضری رجسٹر ،او پی ڈی رجسٹر اور ادو یا ت کی فہر ست وغیر ہ کی چیکنگ کر تے ہو ئے ان میں مو جودہ بعض خا میو ں کی نشا ندہی کی اور ہسپتا لو ں کے حکا م کو ان خا میو ں کو دور کر نے اور مر یضو ں کو ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کر نے کی ہدا یت کی ۔