مشال قتل کیس میں چار سال سزا پانے 16 ملزمان کو سنٹرل جیل ہری پور سے رہا کر دیا گیا

جمعرات 1 مارچ 2018 20:13

مشال قتل کیس میں چار سال سزا پانے 16 ملزمان کو سنٹرل جیل ہری پور سے رہا ..
ہری پور ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) مشال خان قتل کیس میں چار سالہ سزا پانے 16 ملزمان پشاورہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے حکم پر سنٹرل جیل ہری پور سے رہا۔ دیگر ملزمان کی رہائی کے وارنٹ جیل حکام تک نہیں پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے چار سالوں کی سزاء پانے والے سولہ ملزمان کو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے حکم پر سنٹرل جیل ہری پور سے رہا کر دیا گیا ہے۔

رہا ہونے والوں میں ملزمان، ولید ایوب، عماد احمد، نواب علی، ریاض علی، نصر الله، شہاب علی شاہ، حمزہ، ملک توقیر احمد، محمد عامر، اشرف علی، عمران، علی خان، حنیف احمد، ذیشان، صاحبزادہ محمد حسیب اور فرحان شامل ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق دیگر 9 ملزمان کی رہائیاں یا تو جیل انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئیں یا پھر ان کی رہائی وارنٹ میں قانونی مسئلہ تھا جس کے باعث ان کی رہائیاں ممکن نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :