چارسدہ ضلعی پولیس سربراہ ظہور آفریدی کا علاقہ خانمائی میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 1 مارچ 2018 20:13

چارسدہ ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ظہور آفریدی نے علاقہ خانمائی میں کھلی کچہری لگائی، جس میں انہوں نے غریب عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور عوام کے مسائل سنتے ہی موقع پرحل کرنے احکامات صادر فرمائے، انہوں نے کہا کہ چارسدہ پولیس امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے بر وقت کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس تک پولیس کی رسائی،ان کے مسائل، تجاویز سننا، جرائم کی روک تھام اور قیام امن کے لئے عوام کا تعاون حاصل کرناہے۔سماجی جرائم کے سدباب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انڈر پلے سود، منشیا ت فروشی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ضلع چارسدہ میں ڈی آر سی کے قیام سے یہاں کے لوکل مسائل فوری حل ہو رہے ہیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کو عزت اور تحفظ دینا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا ہے، عوام کے مسائل کم کرنا اور عوام میں مقبولیت حاصل کرنا ایک اچھے پولیس آفسر کی نشاندہی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :