عوام سماج دشمن عناصرکی بیخ کنی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،ڈی پی اوشانگلہ

جمعرات 1 مارچ 2018 20:11

شانگلہ ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفسر شانگلہ راحت اللہ خان نے عوام سے پولیس کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی ہے کہ جہاں بھی مشکوک شخص ، منشیات فروش ، ناجائز اسلحہ ڈیلرز ہو ان کی نشاندہی کریں اطلاع دہندہ کی نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ پولیس افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں،ضلع بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے سرچ انیڈ سٹرئیک اپریشن تیزی سے جاری رکھی ہیں۔

ان خیلات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو گز شتہ ماہ فروری کے دوران ضلع بھر میں پولیس کاروائیوں کے حوالے سے کیا۔انھوں نے کہا کہ ماہ فروری کے دوران شانگلہ پولیس نے کل 87 سرچ اینڈ سٹرائک اپریشن عمل میں لائی گئی ہیں دوران سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن 399 مشتبہ افراد گرفتار کرکے انکے قبضے سے 5.298کلو گرام بارود سمیت 40فٹ بتی ۔

(جاری ہے)

5عدد ڈائنامیٹ۔

2عددخنجر ۔ 2 کلاشنکوف ۔14 پستول ۔ 3 رائفلز۔ 7 شاٹ گن۔377 کارتوس۔ 33عدد ڈیٹونیٹر سمیت بھاری مقدار میں منشیات یعنی کل 10.844 کلو گرام چرس اور 28بوتل شراب بر امد کرکے ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ اسی طرح قتل کے مقدمات میں ملوث عرصہ دراز سے روپوش3مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے ہیں۔جبکہ سوئیپ ایکٹ کے تحت مختلف مقامات کے خلاف ناقص سیکورٹی پریعنی ہوٹل کے خلاف14 مقدمات6 مقدمات کرایہ داروں کے خلاف۔

2 مقدمات حساس ، دیگر حساس مقامات کے خلاف اور لوڈ سپیکر غلط استعمال پر متعددمقدمات یعنی 62 مقدمات درج رجسٹر کرکے ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ پولیس میں جدید اصلاحات کے بدولت DRC شانگلہ نے ماہ فروری کے دوران کل 24 کیسیز معمولی نوعیت کے افہام ، تفہیم سے حل کرکے عوام کے مابین تنازعہ کو بہ آسانی اور فوری طور پر حل کئے ہیں۔ ڈی پی او نے ٹریفک اگاہی مہم کے اغاز پر عوام سے ٹریفک قوانین کا احترام کر نے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری، کم سن ڈرائیوران اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5500 ٹریفک چالان دے کر جس کا جرمانہ 12,53600 وصول ہوکر داخل گورنمنٹ خزانہ کی گئی ہیں۔ضلع بھر میں تمام انٹری ، اور اوٹ پوائینٹس پر سیکورٹی سخت کرکے مشتبہ ، مشکوک افراد پر کھڑی نگرانی جاری ہیں۔پولیو ویکسینشن مہم خوش اسلوبی سے اختتام پزیرہوا ۔

مذید ایس ڈی پی او بشام کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ قراقرم ہائی وے پر جو شیعہ کمیونٹی مومنٹ کرتے ہیںان کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکیں۔ تمام پولیس جوانوں کو ہدایت کی گئی ہیںتا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپریشن اس وقت تک جاری رکھیںجب تک ان کا قلع قمع نہ ہو جائے کیونکہ پولیس کے اولین فرائیض میں عوام کی جان ، مال کی تحفظ کرنا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :