گلگت کے کنٹریکٹ ڈاکٹرزکی مستقلی سے متعلق سمری کی منظوری کی یقین دہانی

جمعرات 1 مارچ 2018 20:11

گلگت۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)کنٹریکٹ ڈاکٹروں کے ایک وفد نے سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سعید اللہ نیازی سے ملاقات کی ہے جس میں ڈاکٹروں کی ملازمت میں توسیع و مستقلی کے حوالے سے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ،اس موقع پر سیکریٹری صحت گلگت بلتستان نے وفد کو بتایا کہ ان کے کنٹریکٹ کی توسیع کے حوالے سے سے سمری حکام بالا کو ارسال کر دی گئی ہے جو کہ جلد منظور ہوکر آئے گی اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے متعلق ڈاکٹروں کوآگاہ کیا گیا اور انہیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔