وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف اے ٹی ایف لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے کو معمولی بات قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مارچ 2018 19:48

وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف اے ٹی ایف لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کیے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف اے ٹی ایف لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے کو معمولی بات قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ایک انوکھا بیان جاری کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی فنانشل ٹاسک ایکشن کمیٹی کی دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے کے خدشے پر وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کیا جانا معمولی بات ہوگی، اس سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ اس اقدام سے امریکا پاکستان پر دباو ڈالنا چاہتا ہے لیکن ہم اپنے مفادات پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ تاہم احسن اقبال کے دعوے کے برعکس ماہرین کی رائے ہے کہ اگر پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تو اس کے بعد پاکستان پر سخت معاشی پابندیاں بھی کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :