پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پی ایس ایل 3 میں ٹیلنٹ نہ ملنے پر مایوس

پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ ہونے کے ناطے ایونٹ پر گہری نظر ہے،موجودہ سیزن میں اب تک حسن، شاداب یا فخر جیسا ٹیلنٹ نظر نہیں آیا، مکی آرتھر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 19:47

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پی ایس ایل 3 میں ٹیلنٹ نہ ملنے پر مایوس
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پی ایس ایل 3 میں ٹیلنٹ نہ ملنے پر مایوس ہیں۔ مکی آرتھرکا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ ہونے کے ناطے ایونٹ پر گہری نظر ہے،موجودہ سیزن میں اب تک حسن، شاداب یا فخر جیسا ٹیلنٹ نظر نہیں آیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 3کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے مرحلے کے میچز شارجہ میں جاری و ساری ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کو پاکستان کی ٹیلنٹ فیکٹری بھی کہا جاتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پی ایس ایل 3 میں ٹیلنٹ نہ ملنے پر مایوس ہیں۔ مکی آرتھرکا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ ہونے کے ناطے ایونٹ پر گہری نظر ہے،موجودہ سیزن میں اب تک حسن، شاداب یا فخر جیسا ٹیلنٹ نظر نہیں آیا۔پی ایس ایل تھری میں ایک دو کھلاڑی ان کی نظر میں ہیں تاہم فی الحال وہ نام لے کر کسی بھی کھلاڑی پر غیر ضروری دباؤ نہیں ڈلنا چاہتے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کافی میچز باقی میں، امید ہے لیگ کے اختتام تک ایک دو اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔