Live Updates

عمران خان پر ان کے وزراء اور وزیراعلیٰ کے پی کے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں،

جعلی خان کے کاغذات اصلی کیسے ہو سکتے ہیں، کے پی کے اور بلوچستان میں پی پی پی کا ایک صوبائی ممبر نہیں پھر بھی تین، تین لوگ کھڑے کئے ہیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 مارچ 2018 20:11

عمران خان پر ان کے وزراء اور وزیراعلیٰ کے پی کے کرپشن کے الزامات لگا ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ان کے وزراء اور وزیراعلیٰ کے پی کے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں، جعلی خان کے کاغذات اصلی کیسے ہو سکتے ہیں، صوبہ کے پی کے اور بلوچستان میں پی پی پی کا ایک صوبائی ممبر نہیں پھر بھی تین، تین لوگ کھڑے کئے ہیں، منڈی لگانے والوں کو کھلی چھٹی ملتی ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے موقع پر منڈی لگانے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ جو منڈی نہیں لگا رہے تھے ان کو ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے دیا جا رہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں پی پی پی کا ایک رکن اسمبلی نہیں لیکن پھر بھی تین، تین لوگوں کو کھڑا کیا گیا ہے تاہم عوام کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا کہ نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا جبکہ عمران خان پر ان کے وزراء اور وزیراعلیٰ کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جعلی خان کے گھر کے کاغذات کس طرح اصلی ہو سکتے ہیں، جو بات کرتے ہیں اور اس کے برعکس کام کرتے ہیں، صوبہ کے پی کے میں عمران خان نے جہانگیر ترین کو معدنیات کے ٹھیکے دے رکھے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پیر صابر شاہ کو پنجاب میں تو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا گیا، ساڑھے چار سالوں سے عمران خان جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کی شادیاں جعلی اور طلاق کی بھی جعلی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا لیکن پاکستان میں آج بھی سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات