خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 1 مارچ 2018 20:11

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم کوئٹہ، قلات، مالاکنڈ، ڈی جی خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن،بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی26، سٹی23)، زیارت17، قلات12، سبی 07، بارکھان 03، پنجاب: بھکر10، لیہ07، کوٹ ادو 05، نورپورتھل، شورکوٹ 04، جھنگ03، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، جوہرآباد01، خیبرپختونخوا: پاراچنار10، ڈی آئی خان 07، گلگت بلتستان: استور 01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔