عا م انتخا با ت وقت پر ہو تے نظر نہیں آ رہے ہیں، امر یکہ اپنی بقا ء کیلئے دہشتگردو ں کو سپورٹ کر رہا ہے،مو لا نا محمد خان شیرانی

جمعرات 1 مارچ 2018 20:17

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء)جمعیت علما ء اسلام کے مر کز ی رہنما ء اسلا می نظر یا تی کونسل کے چیئر مین مو لا نا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ملکی حا لات جس طرف جا رہے ہیں مجھے عا م انتخا با ت وقت پر ہو تے نظر نہیں آ رہے ہیں امر یکہ اپنی بقا ء کیلئے دہشتگردو ں کو سپورٹ کر رہا ہے اور اس کا الزام پا کستان یا مسلما نو ں پر لگا رہا ہے اگر دنیا میں امن قائم ہو جا ئے تو امر یکا کا نا م ختم ہو جا ئیگا اس لیے امر یکہ اپنی بقاء کیلئے خطے میں انتشار پھیلا رہا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے کھو سہ ہا ئوس ڈیرہ اللہ یار میںمیڈ یا سے بات چیت جبکہ جمعیت کے اقلیتی رہنما ء امیش کما ر چمنانی کے جا نب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع میر منظور خان کھو سہ ،میر نصر اللہ خان رند ،جمعیت کے ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الر حمن کھو سہ ،ہندو پنچائیت ودیگر بھی مو جود تھے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کیساتھ ملکر ملک تو ڑنے کی سازش کر رہی ہیں بظا ہر یہ دو نو ں الگ مگر اندرونی طور پر ایک سکے کے دو رخ ہیں چھو ٹے صو بو ں پہلے سے ہی مظلوم ہیں پنجا ب بھی مظلوم بننے کو شش کر ئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا سیا ستدا نو ں کو ایک دوسرے کی ٹا نگیں نکا لنے کی بجا ئے ملکی مفاد میں فیصلے کر نے چا ہیں ان کا کہنا تھا کہ امر یکا اپنی بقا ء کیلئے خطے میںخو نریزی کر وارہا ہے دنیا میں دہشتگر دی ختم ہو جا ئے تو امر یکا ختم ہو جا ئیگا اس لیے امر یکا اپنی بقا ء کیلئے دنیا میں چوتھی عالمی جنگ چھیڑ رہا ہے تاکہ وہ دنیا پر اپنی حکمرانی قائم رکھ سکے امر یکہ مسلما نو ں میں آپس میں دست و گر یبا ں کر کے اپنے مقا صد حا صل کر رہا ہے اور ہمیں دہشتگرد کہہ رہا ہے ہمیں بحیثیت مسلما ن اپنی اصلا ح کر نا ہو گی اور کسی بھی سازش کی بجا ئے تما م فیصلے آئین کے مطا بق کر نے چاہیے جو ملک کے بہتر مفاد میںہو ں ۔