کیپٹن (ر) صفدر نے عدلیہ کو تاریخ پاکستان کے بدترین سانحے کا ذمہ دار قرار دے دیا

28 جولائی کے فیصلے کے بعد اب انصاف ملنے کی توقع نہیں،جسٹس منیرکے غلط فیصلے سے پاکستان دو لخت ہوا،کیپٹن (ر) صفدر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 19:25

کیپٹن (ر) صفدر نے عدلیہ کو تاریخ پاکستان کے بدترین سانحے کا ذمہ دار قرار ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): کیپٹن (ر) صفدر نے سنگین ترین ازام عائد کرتے ہوئے عدلیہ کو سقوط ڈھاکہ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ 28 جولائی کے فیصلے کے بعد اب انصاف ملنے کی توقع نہیں انہوں نے شرمناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منیرکے غلط فیصلے سے پاکستان دو لخت ہوا۔تفصیلات کےمطابق کیپٹن (ر) صفدر نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کر رہے تھے اس دوران انکا کہنا تھا کہ جو بندہ جھوٹ بولتا رہےوہ اس کی عادت بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کوپتا ہے کہ اس کے لیے ایمپائربھی پیچھے کھڑا ہو جائے گا۔انہوں نے عدلیہ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منیرکے غلط فیصلے سے پاکستان دو لخت ہوا۔28 جولائی کے فیصلے کے بعد اب انصاف ملنے کی توقع نہیں۔میاں صاحب کوایک دن بھی دفترمیں آرام سے نہیں بیٹھنے دیا گیا۔امتحانی وقت میں ایک گھنٹے میں پرچہ حل کرنا ہوتا ہے۔میاں صاحب سے پہلے ہی پرچہ چھین لیا جاتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے اوپرمانیٹر بیٹھا ہوا ہے۔ریڈلے اورواجد ضیاءکے بیانات کے بعدتو کیسز فارغ ہو گئے۔جیسے کارروائی ہورہی ہے پانی میں سے گھی نہیں جھاگ نکلے گا۔