مسلم لیگ (ن) سینٹ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، کیپٹن (ر) محمد صفدر

جمعرات 1 مارچ 2018 20:02

مسلم لیگ (ن) سینٹ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، کیپٹن (ر) ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سینٹ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، 28 جولائی 2014ء کو کنٹینر سے شروع ہونے والی سازش ختم نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، یہ سارے راستے ان کے لئے سجائے جا رہے ہیں جنہوں نے 28 جولائی 2014ء کو کنٹینر سے سازش کا آغاز کیا تھا، یہ سازش ختم نہیں ہوئی جبکہ سینٹ کے انتخابات تک پہنچ گئی ہے، سینٹ انتخابات بھی سازش کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سازشیں وقت کے ساتھ ٹوٹ جائیں گی اور مسلم لیگ (ن) سینٹ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہم عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، سینٹ کے انتخابات کے موقع پر قوم دیکھ لے، پارٹی سربراہ کو فارغ کیا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :