سندھ کے وزیراعلی ہاؤس شکایتی سیل میں گزشتہ دو ماہ دوران 898 عوامی شکایات موصول

جمعرات 1 مارچ 2018 19:59

سندھ کے وزیراعلی ہاؤس شکایتی سیل میں گزشتہ دو ماہ دوران 898 عوامی شکایات ..
کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر وزیراعلی ہاس میں قائم کئے گئے عوامی شکایتی سیل میں 2018 کے شروعاتی دو ماہ میں کے دوران کل 898 عوامی شکایات موصول ہوئیں جن میں822 شکایات کا فوری طور پر سدباب کیا گیا اور باقی 76 شکایات پر عمل جاری ہے۔ یہ اعداد و شمار ترجمان وزیراعلی ہاس کو موصول عوامی شکایتی سیل کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق رپورٹ میں دیئے گئے ہیں۔

مذکورہ عرصے کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 169 شکایات کے الیکٹرک سے متعلق موصول ہوئیں جن میں سے 158 شکایات کا فوری طور سدباب کیا گیا ، مزید KW&SB کے خلاف 240میں سے 215، PTCL کے خلاف 185 میں سی178، SSGC کے خلاف 73 میں سے 59، KMC کے خلاف 69 میں سے 61 جبکہ پولیس کے خلاف 162 میں سے 151 شکایات حل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ عرصے میں موصول ہونے والی صرف 67 ایسی شکایات زیر التوا ہیں جن کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت کو ہدایات کی کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ وزیراعلی سندھ نے عوام الناس کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل اور شکایتوں کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی ہاس کے شکایاتی سیل کے ٹول فری نمبر 91915-0800 پر 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں مسائل اور شکایات کے فوری ازالہ کے لیے متعلقہ محکموں و اداروں کے اعلی افسران موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :