پنجگور محکمہ ڈاک کی عمارت 10 سال بعد بھی مرمت نہ ہوسکی

جمعرات 1 مارچ 2018 19:58

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پنجگور محکمہ ڈاک کی عمارت 10 سال بعد بھی مرمت نہ ہوسکی ،عملہ ایک چھوٹے کمرے میں بیٹھ کر کام چلانے پر مجبور حکومت سے اقدام اٹھانے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق پنجگور محکمہ ڈاک کی عمارت جو دس سال پہلے نا معلوم افراد نے جلادیا تھا تاحال مرمت اور بحالی کا منتظر ہے نوپ مکران کے رہنماوں نائب صدر ٹکری محمد حسین واجہ بلال احمد نصیراحمد ریاض احمد محمد حنیف اوررحمت اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ڈاک کی عمارت کی بحالی میں کوئی دلچسپی نہیں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسٹاف کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر فوری اقدام اٹھائیں ۔