کوئٹہ ،معمولی تلخ کلامی پر دو گرہوں میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

جمعرات 1 مارچ 2018 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) کوئٹہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو گرہوں میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ،پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ملا سلام روڈ پر کپڑے کی مارکیٹ میں لین دین کے تنازع پر تکرا ر کے نتیجے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے خان زمان نامی شخص جاں بحق جبکہ راہگیر سمیع اللہ شدید زخمی ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضرور ی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزید کاروائی کر رہی ہے۔