کوہاٹ ،ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی عمدہ کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران واہلکاروں کو شاباشی، انعامات دیئے

جمعرات 1 مارچ 2018 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے عمدہ کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران واہلکاروں کو انعامات سے نواز ا ہے۔مختلف اوقات میں پیشہ ورانہ فرائض منصبی کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے درجنوں پولیس افسران و اہلکاروں کوہزاروں کے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ضلعی پولیس سربراہ کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی بنیاد پر پبلک پولیسنگ کو فروغ دینے ،امن عامہ برقرار رکھنے اور انسداد جرائم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں تقسیم انعامات کابھر پور سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کے روزڈی پی او آفس میں ایک بار پھر تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے اے ایس پی ناصر محمود کی موجودگی میں 12پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

انعام یافتہ پولیس افسران میں ایس ایچ اوتھانہ محمد ریاض شہید اسلام الدین،ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض خان،ایس ایچ او تھانہ استرزئی عباس علی،انوسٹی گیشن آفیسر ارشد محمود،پرنسپل ٹریفک پولیس موٹر ڈرائیونگ سکول عرب جان ،ہیڈ کانسٹیبل رفیع اللہ،ہیڈ کانسٹیبل آفتاب عالم،کانسٹیبل عثمان، طاہر جان،امراز خان،اشفاق،فیصل منان، مدثر امان ،رفیق اور کانسٹیبل احسان اللہ شامل ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے انعام یافتگان پولیس اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کرکے پولیس کا بہترین امیج برقرار رکھنے میں اپنا کردارادا کریںتاکہ عوام دوست پولیسنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیںاور عوام کو پولیس پر بڑھتا ہوا اعتماد بحال رہے۔خیال رہے کہ ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت قبل ازیں بھی پولیس فورس میں جزاء و سزا کے عوامل کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر تمام رینک کے سینکڑوںماتحت پولیس افسران و اہلکاروںکو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز کر انکی حوصلہ افزائی کر تے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :