تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ،معاشرے تمام طبقات کے لوگ سکول داخل مہم میں بڑھ چڑ ھ کرحصہ لیں، میر ضیا اللہ لانگو مشیر وزیراعلی بلوچستان

جمعرات 1 مارچ 2018 19:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خوراک میرضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ طلباء وطالبات اورنوجوانون نسل ہماری اصل طاقت اورمستقبل قیمتی سرمایہ ہے جن آگے لاکربلوچستان کے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔دینی مدارس اورنجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں بڑھانے میں اہم کردارادارکررہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سول سیکرٹریٹ میں طالب علم کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشیر برائے خوراک میرضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ نوجوان نسل جہاں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرے وہاں وہ اساتذہ کرام کااحترام بھی ملحوظ خاطررکھاجائے اسی میں ان کی دنیا اورآخرت کی کامیابی کاراز پوشیدہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجونے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرکے ان کا دیرینہ مطالبہ حل کردیاہے کیونکہ تعلیم موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لیے ناگزیر ہے کہ معاشرے تمام طبقات کے لوگ صوبے میں جاری سکول داخل مہم میں بڑھ چڑ ھ کرحصہ لیں تاکہ کوئی بھی معصوم بچہ علم کی دولت سے محروم نہ رہے اوربلوچستان سے جہالت وناخواندگی کے ناسور کا خاتمہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :