بلوچستان میں بحالی امن کیلئے فرنیٹئرکورکی خدمات ناقابل ستائش ہیں،انوارالحق کاکڑ مشیر وزیراعلی بلوچستان

جمعرات 1 مارچ 2018 19:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اطلاعات انوارالحق کاکڑنے فرنیٹئرکورکے کیمپ خودکش حملے شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے فرنیٹئرکورکی خدمات ناقابل ستائش ہے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قانو ن نافذکرنے وا لے اداروں کے اہلکاروں کامورال کمزور نہیں کرسکتے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انوارالحق کاکڑنے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوم حکومت اورسیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورفرنیٹئرکور،پولیس اورلیویز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ۔انہوںنے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے گہرائی ہمدردی اوراظہارتعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :