حکومت کو ہر قسم کی تخریب کاری ،شر پسندی میں ملوث عناصرکاقلع قمع کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا چاہئیں،جسٹس (ر)افتخار محمد چودھری

بلوچستان کی پائیدار ترقی کا دارو مدار امن و امان پر ہے ، قیام امن تک ترقیاتی سرگرمیاں متاثر، عوام خوف کا شکار رہیں گے ، سربراہ پاکستان جسٹس وجمہوری پارٹی

جمعرات 1 مارچ 2018 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان جسٹس و جمہوری پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری نے پی ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر قسم کی تخریب کاری اور شر پسندی میں ملوث عناصرکاقلع قمع کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کا دارو مدار امن و امان پر ہے جب تک امن قائم نہیں ہوگا نہ صرف ترقیاتی سرگرمیاں متاثر ہونگی بلکہ عوام خوف کا شکار رہیں گے انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس آف پاکستان انہوں نے مسئلہ بلوچستان حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی اور آئندہ بھی وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی جے ڈی پی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی اور ملک و قوم کو صاف ستھری صالح قیادت فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :