پی ٹی سی ایل پاکستا ن کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا برانڈ قرارپایا

جمعرات 1 مارچ 2018 19:56

پی ٹی سی ایل پاکستا ن کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا برانڈ قرارپایا
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پی ٹی سی ایل پاکستان کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوابرانڈ قرار پایاجس کی مالیت 119 ملین امریکی ڈالر( 12.5 بلین روپے سے زائد) ہے۔ یہ اعلا ن برانڈ فنانس نے بار سلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس 2018 ء کی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ڈاکٹر ڈینیئل رٹز کو برانڈ فنانس کے سی ای او،ڈیوڈ ہیگ کی جانب سے ایک ٹرافی بھی دی گئی۔

اس موقع پر اتصالات گروپ کے سی ای او، حطیم دویدار کے علاوہ چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد، ای وی پی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز، پی ٹی سی ایل سیّد شہزاد شاہ کے ہمراہ برانڈ فنانس اور پی ٹی سی ایل کی مینجمنٹ کے دیگر اہم افراد بھی موجود تھے۔۔’برانڈ فنانس ‘ برانڈز کی حقیقی قدر کا تعین اور حکمت عملی فراہم کرنے والی دنیا کی معروف مشاورتی کمپنی ہے، جو لندن میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

2017ء میں برانڈ فنانس نے اتصالات کے برانڈ پوٹ فولیو کو جانچا، اس وقت پی ٹی سی ایل برانڈ کی مالیت86ملین ڈالر قرا ر پائی تھی۔ اور اب صرف ایک سال میں 37.5 فیصد اضافے کے ساتھ ، پی ٹی سی ایل برانڈ پاکستان کا سب سے تیزر فتا ر ترقی کرتا برانڈ بن چکا ہے۔یہ پاکستان کا دوسر ا بڑا ٹیلی کام برانڈ بھی بن گیا جسکی مالیت 100 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسے برانڈ فنانس300 ٹیلی کامز2018 کی لیگ ٹیبل میں اس کو 21 پوائنٹس سے سبقت دے کر 214 نمبر پر رکھا گیا ہے ۔پی ٹی سی ایل برانڈ ایکویٹی کی زبردست ترقی اس کی برانڈ بلڈنگ کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جو کہ کمپنی نے ہمہ جہت پیش رفت کرتے ہوئے اپنائیں، اس میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم، ہاکی ٹیم او ر پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ کو اسپانسر کرنا اور2017ء میںایف سی بار سلونا کا پاکستان میں آفیشل ٹیلی کام پارٹنر بنناشامل ہے۔

علاوہ ازیں ،مختلف بہتر کاروباری کارکردگی اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات پرمسلسل توجہ ،مثلاًًملک گیرریکارڈ عطیہ خون مہم، مفت میڈیکل کیمپ، وغیرہ کا انعقاد بھی برانڈکو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ برانڈ فنانس کے سی ای او، ڈیوڈ ہیگ نے پی ٹی سی ایل کے ایوارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا :’’پاکستانی ٹیلی کام برانڈز ہماری برانڈ فنانس 300ٹیلی کامزرپورٹ2018 کا حصہ ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 37.5 فیصد کے ساتھ برانڈز میں تیز رفتار ی سے ترقی کی ہے۔

یہ نیٹ ورک کی تبدیلی،اس منصوبے کی توثیق ہے جس کے نتیجے میں یکسر طور پر بہتر کئے گئے ایکس چینجز پی ٹی سی ایل صارفین کو 100 Mbpsتک کی اسپیڈ فراہم کر سکے گا۔ سب سے بڑا فکسڈ نیٹ ورک آپریٹرہونے کی وجہ سے، پی ٹی سی ایل مارکیٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس کی بہتری پرکام کر رہا ہے، جو کہ پی ٹی سی ایل کے ڈیجیٹل اور کنیکٹڈ پاکستان بنانے کے عہد کی عکاسی کرتا ہے۔

کھیلوں میں اعلی سطح کی شراکت داریاں، جیسا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی قومی کرکٹ ٹیم، پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یو نائیٹڈ اور پچھلے مہینے میں ہاکی کپ 2018کو اسپانسر کرنا،جس نے پی ٹی سی ایل کی نمایاں ترقی میں اہم کردار ادا کیا‘‘۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے پریزیڈنٹ اور سی ای او، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز نے کہا، " پی ٹی سی ایل کا پاکستان میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے برانڈ کے اعلان پر مجھے بہت فخر ہے۔

’ برانڈ فنانس‘ کی طرف سے نتائج اس حقیقت کی گواہی ہے کہ ہماری حکمت عملی پروان چڑھ ر ہی ہے۔ یہ ہماری اس یقین دہانی کی تصدیق کرتا ہے کہ ہمارا برانڈ پاکستان میں لوگوں کے دل و دماغ میں بستا ہے۔ ہم اپنے برانڈ، مصنوعات اور خدمات کے ذریعے پاکستان اوراِس کے لوگوں کی بہترین طریقے سے خدمات جاری رکھیں گے۔ "،ہر سال، دنیا کی معروف برانڈز کی آزادانہ قدر کا تعین اور حکمت عملی فراہم کرنے والی کنسلٹنسی کمپنی’ برانڈ فنانس‘ ، دنیا کے سب سے بڑے برانڈز کا تعین کرتی ہے۔

دنیا میں 300 سب سے زیادہ قدر کئے جانے والے ٹیلی کام آپریٹر برانڈز،برانڈز فنانس ٹیلی کام 300 لیگ ٹیبل میں شامل ہوتے ہیں اور 10 سب سے قیمتی ٹیلی کام انفراسٹرکچر برانڈز، برانڈ فنانس ٹیلی کامزانفراسٹرکچر 10کی درجہ بندی میں شامل ہوتے ہیں۔