سینیٹ انتخابات ،الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا بشمول پی ٹی وی پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی

میڈیا نمائندوں کو اسمبلی حدود میں داخل ہونے کی جازت نہیں ہوگی ،ارکان اسمبلی بھی موبائل فون یا کوئی بھی برقی آلات اپنے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں نہیں لاسکیں گے

جمعرات 1 مارچ 2018 19:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے روزالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بشمول پی ٹی وی پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی میڈیا نمائندوں کو اسمبلی حدود میں داخل ہونے کی جازت نہیں ہوگی ارکان اسمبلی بھی موبائل فون یا کوئی بھی برقی آلات اپنے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں نہیں لاسکیں گے ہر امیدوار صرف ایک پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے کا مجاز ہوگا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3مارچ کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں واضح طورپر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بشمول پی ٹی وی کے نمائندوں کو اسمبلی کی حدود میں اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ارکان اسمبلی اپنے ساتھ موبائل اور دیگر برقی آلات نہیں لاسکیں گے تمام ارکان اسمبلی کے پاس اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ اسمبلی کارڈ کا ہونا ضروری قراردیا گیا ہے تاکہ ووٹر کی شناخت کی جاسکیں اسکے علاوہ ووٹ کاسٹ نہیں کیا جاسکتا ہے ہدایت نامے کے مطابق جو امیدوار پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے کے خواہشمند ہونگے انکے پاس انٹری پاس ہونا لازم قراردیا گیا ہے ،ریٹرننگ آفیسر کو یہ اختیار حاصل ہوگاکہ وہ پولنگ سے پہلے یا پولنگ کے دوران الیکشن کے عمل کو صاف وشفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے متعلقہ قانون کے مطابق کسی بھی قسم کی ہدایت دے سکتاہے جسے ارکان اسمبلی امیدوار اور سیکورٹی اہلکار ماننے کے پابند ہونگے اسکے علاوہ تمام امیدواروں کی جانب سے ایک پولنگ ایجنٹ مقرر کیا جاسکتاہے جو اسمبلی کے اندر بیٹھ سکے گا پولنگ ایجنٹ پولنگ شروع ہونے سے پہلے اتھارٹی لیٹر ریٹرننگ آفیسر کو پیش کرے گا جبکہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اسمبلی کی حدود میں کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی یا امیدوار کو سیکورٹی گارڈ اور اسلحہ ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی ایف سی صوبائی اسمبلی کی حدود کے باہر اپنے فرائض سرانجام دے گی جبکہ اسمبلی کی حدود میں پولیس کے چاق وچوبند اہلکار تعینات ہونگے ۔