Live Updates

عام انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز، تحریک انصاف کا 17 مارچ کو لاہور میں جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مارچ 2018 19:05

عام انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز، تحریک انصاف کا 17 مارچ کو ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2018ء) تحریک انصاف نے 17 مارچ کو لاہور میں جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف نے عام انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف نے 17 مارچ کو لاہور میں جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ رواں ماہ ہی پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جلسوں کے ذریعے تحریک انصاف کارکنوں کو متحرک کرکے آئندہ انتخابات کیلئے تیار کرے گی۔ واضح رہے کہ کئی ماہ سے تحریک انصاف کی جانب سے کوئی قبل ذکر عوامی اجتماع کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ تاہم اب تحریک انصاف نے رواں ماہ سے جلسوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات