خیبر پختونخواہ میں بچوں کو غیر معیاری پولیو کے قطرے پلانے کا انکشاف

مردان اور بنوں میں غیر معیاری قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر،روالپنڈی منتقل کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 19:03

خیبر پختونخواہ میں بچوں کو غیر معیاری پولیو کے قطرے پلانے کا انکشاف
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): خیبر پختونخواہ میں بچوں کو غیر معیاری پولیو کے قطرے پلانے کا انکشاف ہوا ہے۔مردان اور بنوں میں غیر معیاری قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیرہو گئی،ابتدائی طبی امداد کے لیے روالپنڈی کے ہولئ فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت اکثر و بیشتر صحت کے شعبے میں اپنی حکومت کے گن گاتے نہیں تھکتی اور اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگتی ہے مگر گاہے بگاہے ایسے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جو حکومتی دعووں کی قلعی کھول دیتے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کا شرمناک کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔

خیبر پختونخواہ میں بچوں کو غیر معیاری پولیو کے قطرے پلانے کا انکشاف ہوا ہے۔مردان اور بنوں میں غیر معیاری قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیرہو گئی،ابتدائی طبی امداد کے لیے روالپنڈی کے ہولئ فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔