Live Updates

ہرنائی میں تاریخ ساز جلسہ کریں گے ، عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دے کر قوم پرستوں کو مسترد کردیا، تحریک انصاف بلوچستان

سبی اور قلعہ عبداللہ کے کامیاب جلسے عوام کا پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہارہے ، بیان

جمعرات 1 مارچ 2018 19:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ 2 مارچ بروز جمعہ ضلع ہرنائی میں تاریخ ساز جلسہ کریں گے انشاء اللہ صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند اور دیگر صوبائی و مرکزی قائدین ہرنائی میں عوام سے جلسہ عام سے خطاب کریں گے گزشتہ روز قلعہ عبداللہ میں ہونے والے جلسے میں قلعہ عبداللہ کی عوام نے تبدیلی کے حق اور قوم پرست جماعت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے اب قوم پرست جماعت کو پتہ چل گیا ہوگا کہ بلوچستان میں برادر اقوام کو نفرت کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا سبی اور قلعہ عبداللہ کے کامیاب جلسے عوام کا پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار ہیں بلوچستان کی عوام باشعور اور غیرت مند ہے بلوچستان کی عوام ستر سالوں سے قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کی وجہ سے پسماندگی کا شکار رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان اور سردار یار محمد رند بلوچستان کی عوام کی امید ہیں بلوچستان کی عوام کے تمام جائز مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گی روزگار ، تعلیم، صحت اور پر امن بلوچستان ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی اور پولیس کا کردار قابل تعریف ہے ہم ایف سی اور پولیس پر ھونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیںاور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات