احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران پرکرپشن کے الزامات میں ایک گواہ کا بیا ن قلمبند جرح مکمل

جمعرات 1 مارچ 2018 19:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران پرکرپشن کے الزامات میں ایک گواہ کا بیا ن قلمبند جرح مکمل ، جمعرات کو سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کے خلا ف کر پشن کیس کی سماعت احتساب عدالت ٹو میںہوئی ،دوران سماعت تفتیشی افسر عتیق الرحمن کے بیان پر جرح مکمل کی گئی جس کے بعد احتساب عدالت ٹو کے جج پذیر احمد بلوچ نے کیس کی سماعت 14 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی واضع رہے سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران پر کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔