جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد

وفاقی حکومت نے پہلے جماعت الدعوة اور اس کے ذیلی اداروں کو عطیات اور چندہ دینے پر مکمل پابندی عائد کی تھی

جمعرات 1 مارچ 2018 19:53

جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) وزارت داخلہ نے جماعت الدعوةاور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے آپریشنز حکومتی تحویل میں لے کر دونوں تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیئے۔وفاقی حکومت نے پہلے جماعت الدعوة اور اس کے ذیلی اداروں کو عطیات اور چندہ دینے پر مکمل پابندی عائد کی تھی جبکہ گزشتہ روز اس کے منقولہ، غیر منقولہ اور انسانی وسائل پر پابندی لگاتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوةکے تمام آپریشنز اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت کے حوالے کردیئے، ان میں کچھ اسکول اور مدارس بھی شامل ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوة سے منسلک 69 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، دونوں جماعتوں کی ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم بھی منجمد کردی گئی جبکہ 70 افراد کے خلاف 141 کیسز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دونوں تنظیموں کی 170جائیدادیں تحویل میں لے کر ایمبولینسز انجمن ہلال احمر کے سپرد کردی گئی ہیں، جماعت الدعو? اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے وابستہ 40 ویب سائٹس بھی بند کردی گئی ہیںجبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے امریکا اور فرانس سے بھی دونوں تنظیموں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اس حوالے سے دوروز قبل بریفنگ بھی دی گئی ہے۔