نیب کا پیراگون سٹی آفس میں چھاپہ،آشیانہ کیس میں اہم شواہد ملنے کا امکان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 مارچ 2018 18:57

نیب کا پیراگون سٹی آفس میں چھاپہ،آشیانہ کیس میں اہم شواہد ملنے کا امکان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ 2018ء) : نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے پیراگون سٹی کے آفس میں چھاپہ مارا ہے،آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں اہم شواہد ملنے کے امکانات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے پیراگون سٹی کے آفس میں چھاپہ مارا ہے۔نیب ٹیم نے اکاؤنٹس آفس سے معلومات اکٹھی کیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نیب کا کہناہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کاریکارڈ قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں اہم شواہد ملنے کے امکانات ہیں۔واضح رہے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کرگرفتار کررکھا ہے۔جبکہ احد چیمہ سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :