سینیٹ الیکشن میں جیت،کچھ قوتوں سے کہوں گاروک سکیں توروک لیں، رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 مارچ 2018 18:57

سینیٹ الیکشن میں جیت،کچھ قوتوں سے کہوں گاروک سکیں توروک لیں، رانا ثناء ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ 2018ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے خبردار کیا ہے کہ کچھ قوتوں سے کہوں گاروک سکیں توروک لیں،مسلم لیگ ن کے دوانجن ہیں۔مسلم لیگ ن کاایک آگے اور ایک پیچھے انجن ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرقانون پنجاب نے سینیٹ الیکشن میں ن لیگی امیدوارڈاکٹراشرف کی آزادحیثیت میں جیت پراظہارمسرت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دوانجن ہیں۔

مسلم لیگ ن کاایک آگے اور ایک پیچھے انجن ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں متحدہے۔

(جاری ہے)

ہمارے کل ووٹرز313ہیں ۔ہمارے ووٹرز اسمبلی میں پہنچ نہیں سکے۔310ووٹوں میں 298درست ووٹ قرار پائے ہیں۔تاہم پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹرزرقا کو8ووٹ مسلم لیگ ق کے پڑے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا کہ کچھ قوتوں سے کہوں گاروک سکیں توروک لیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹراسد اشرف شہید کے بھائی اور مخلص کارکن ہیں۔واضح رہے پنجاب اسمبلی میں نہال ہاشمی کی خالی نشست پرسینیٹ کیلئے ضمنی الیکشن ہوا۔جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹراسد اشرف 298ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں،جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹرزرقا تیمور کوصرف38ووٹ ملے ہیں۔