Live Updates

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی

مسلم لیگ ن کے ایم این اے نثار جٹ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 18:48

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء) : پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑا دی ۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے نثار جٹ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پے در پے سیاسی ناکامیوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف آخر کار ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے نثار جٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔نثار جٹ پانامہ کیس کے بعد مسلم لیگ ن سے بیزار ہو گئے تھے اور انہوں نے ختم نبوت کے معاملے پر پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات