نیب کا وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پیراگون کے دفتر پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مارچ 2018 18:48

نیب کا وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پیراگون کے دفتر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2018ء) نیب نےکا وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پیراگون کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور کے علاقے برکی میں واقع پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے چھاپہ پیراگون سوسائٹی کے اکاونٹس آفس پر مارا اور اہم ریکارڈ اور کمپیوٹرز اپنی تحویل میں لے لیے۔ نیب نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ واضح رہے کہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملکیت ہے۔

متعلقہ عنوان :