جوڈو کے تین قومی کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے ہنگری ویزے جاری نہ ہوسکے

جمعرات 1 مارچ 2018 19:08

جوڈو کے تین قومی کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے ہنگری ویزے جاری نہ ہوسکے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء)جوڈو کے تین قومی کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے ہنگری ویزے جاری نہ ہوسکے، پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ قیصر خان، افتخار احمد اور مدثر کو ہنگری کے سفارت خانے نے ویزے جاری نہیں کئے ان کھلاڑیوں نے ہنگری میں تربیت کیلئے (آج) جمعہ کو ہنگری روانہ ہونا تھا جبکہ ایک کھلاڑی شاہ حسین شاہ جاپان سے ہنگری (کل) ہفتہ کو جائیں گے۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام 2 ماہ کا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قیصر خان کو ارجنٹائن میں ہونے والے یوتھ اولمپک 2018 کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیصر خان کو یوتھ اولمپک سے قبل کوالیفائنگ رائوند کو عبورکرنا پڑے گا۔ یوتھ اولمپکس کیلئے کوالیفکیشن رائونڈ شروع ہوگئے۔ مسعود احمد خان نے کہاکہ فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ اور افتخار احمد کو جاپان میں ہونے والے 2020 اولمپکس گیمز کیلئے تیارکرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے کوالیفکیشن رائونڈز اگست کے بعد شروع ہوں گے۔۔