ننھے فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ،وسیم اکرم بھی فین ہوگئے

وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی قرار دے دیا

جمعرات 1 مارچ 2018 19:03

ننھے فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ،وسیم اکرم بھی فین ہوگئے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) انٹرنیٹ پر نامعلوم فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی اس کے فین ہوگئے اور ساتھ ہی اس ٹیلنٹ کی تلاش بھی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر فیضان نامی شخص نے ایک منٹ تین سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ بچہ کون ہے ، مجھے ویڈیو موصول ہوئی ،اس ٹوئٹر پیغام میں فیضان نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور بوم بوم شاہد آفریدی کو مینشن کر کے پوچھا کہ بچے کی گیند کروانے کی اس مہارت کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ویڈیو میں تقریبا 12 یا 13 سال کی عمر کا بچہ قمیص شلوارپہنے دوڑ کر آتا ہے ،گیند کراتا ہے ۔

ننھے فاسٹ بولر کی لائن اور لینتھ تو لاجواب رہی ، اس کی پیس اور سوئنگ بھی کمال کی دیکھی گئی۔ویڈیو دیکھنے کے بعد وسیم اکرم بھی دنگ رہ گئے اور انہوں نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا ڈالا کہ کہاں ہے یہ بچہ ، اس طرح کا ٹیلنٹ ہماری قوم کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بچوں کو پلیٹ فارم نہیں ملتا مگر اب وقت ہے کہ ایسے باصلاحیت بچوں کیلئے کچھ کیا جائے۔ وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی قرار دے دیا۔۔

متعلقہ عنوان :