سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سال 2017 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

جمعرات 1 مارچ 2018 19:03

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سال 2017 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ..
ْجنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سال 2017 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔لوریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ روز یورپی ملک موناکو کے مونٹی کارلو اسپورٹس کمپلیکس میں ہوئی۔تقریب میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی جب کہ تقریب کی میزبانی کے فرائض اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

لوریئس ایوارڈ کا میلہ سوئٹزرلینڈ کے ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کے نام رہا جنہوں نے سال 2017 کے بہترین کھلاڑی اور کم بیک ایوارڈ اپنے نام کیے۔یاد رہے کہ راجر فیڈرر سال 2017 میں اپنے کیرئیر کا 5 واں آسٹریلین اوپن اور 8 واں ومبلڈن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔اسپورٹس ایوارڈ شو میں سال 2017 کی بہترن خاتون کھلاڑی سیرینا ولیمز قرار پائیں جب کہ عالمی چمپئن رہنے والے ویل چئیر ریسر مارسل ہگ نے معذور کھلاڑیوں کا خصوصی ایوارڈ جیتا۔۔

متعلقہ عنوان :