پی سی بی پیچھے رہ گیا ، سوشل میڈیا پر ٹکٹوں کی قیمتوں کی فہرست جاری

جمعرات 1 مارچ 2018 19:03

پی سی بی پیچھے رہ گیا ، سوشل میڈیا پر ٹکٹوں کی قیمتوں کی فہرست جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ تو ابھی خاموش ہے تاہم سوشل میڈیا پر ممکنہ طور پر ٹکٹوں کی قیمتوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن دبئی میں کامیابی سے جاری ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے ، ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2، 2 پوائنٹس کیساتھ موجود ہیں جبکہ لاہور قلندر نے اب تک 3 میں سے کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

پی ایس ایل کے 2 پلے آف میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائیگا لیکن فائنل میچ کی ٹکٹ کی قیمتوں کا تعین اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت ایک ہزار روپے رکھی جائیگی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا جس میں پشاور زلمی فاتح قرار پائی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :