روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان

صرف ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتیں500روپے فی من اضافے کے بعد 7ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں

جمعرات 1 مارچ 2018 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء)روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان ،صرف ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتیں500روپے فی من اضافے کے بعد 7ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں جبکہ پانی کی شدید کمی کے باعث سندھ میں کپاس کی کاشت اور نئی فصل کی آمد میں تاخیر کا کا خدشہ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ امریکہ ،بھارت اور چین میں جاری روئی کی قیمتوںمیں زبردست تیزی کے رجحان کے باعث پاکستان میں بھی روئی کی قیمتوں میںپچھلے ایک ہفتے سے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث روئی کی قیمتیں 500روپے فی من اضافے کے ساتھ 7ہزار روپے فی من تک پہنچ گئیںجبکہ ان میں مزید اضافے کی بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں رواں سال نہری پانی کی شدید کمی کے باعث سندھ کے ساحلی شہروں میں ابھی تک کپاس کی بوائی شروع نہی ہو سکی جہاں روائتی طور پر فروری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں کپاس کی بھر پور بوائی شروع ہو جاتی تھی انہون نے بتایا کہ سندھ کے ساحلی شہر سجاول،میر پور ساکرو،ٹھٹھہ،نو کوٹ،کنری،گھارو اور دیگر شہروں میں ہر سال فروری کے آخر میں کپاس کی کاشت شروع ہو جاتی تھی تاہم رواں سال نہری کی شدید کمی کے باعث ان علاقوں میں ابھی تک کپاس کی کاشت شروع نہیں ہو سکی جس سے کپاس کی نئی فصل کی آمد میں بھی تاخیر کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔