لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان ہولڈنگز پنجاب پولو کپ 2018ء میں (کل) تین اہم میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 1 مارچ 2018 17:41

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان ہولڈنگز پنجاب پولو کپ 2018ء میں (کل) ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان ہولڈنگز پنجاب پولو کپ 2018ء میں کل بروز(جمعہ ) کو تین اہم میچ کھیلے جائیں گے۔ دوپہر دو بجے پہلا میچ ماسٹر پینٹس /رضویز کا مقابلہ ڈئمنڈ پینٹس /گارڈ رائس سے ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم مین فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔ دوسرا میچ دوپہر تین بجے باڑیز کا مقابلہ نیوایج/بی بی جے پائپس سے ہوگا۔

جیتنے والی ٹیم مین فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔ تیسرا میچ دوپہر تین بجے ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی کے درمیان ہوگا۔ ہمدان ہولڈنگز کے سی ای او ناصر کمال خان کا کہنا تھا کہ پولو کا تاریخی کھیل زندہ دلان لاہور کی پہچان ہے اور اسے سپانسر کرکے ہمیشہ ہی خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہورپولو کلب میں پولو کی کوالٹی بہت زبردست ہے، ہمدان ہولڈنگز، ایس کے بی ہر سال ایک ٹورنامنٹ سپانسرکرتا ہے اس سال بھی ہم نے تاریخ پنجاب کپ کو سپانسر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماسٹر پینٹس /رضویز کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا ، ڈائمنڈ پینٹس / گارڈ رائس میں میر حذیفہ احمد، تیمور علی ملک، ایلگیو سیلسٹینو، ماکس اریا شامل ہیں۔ باڑیز میں نفیس باڑی ، بلال حئیخ رومیرو زیوالٹااور ٹی ٹو روئز گنزو،نیوایج/ بی بی جے پائپس کی ٹیم میں عدنان جلیل اعظم، احمد زبیر بٹ، احمد علی ٹوانہ اور سلواڈور الاوا، شامل ہیں۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، جیراڈو مزینی اور حسام علی حیدر، آرمی کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، مائیگل لوئیس دگن اور اگناسیو نیگری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :