سندھ اسمبلی، سندھ سیکریٹریٹ آتشزدگی واقعہ پر تحریک التوا پر بحث نہ ہوسکی

جمعرات 1 مارچ 2018 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) سندھ سیکریٹریٹ میں اچانک آگ لگنے اور اہم ریکارڈ جلنے سے متعلق فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی نے تحریک التوا پیش کی جس کی وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے مخالفت کی اور کہا کہ آگ ضرور لگی تاہم قواعد کے تحت اس پر بحث نہیں ہوسکتی آتشزدگی جے واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہے تحقیقات سے معزز رکن کو آگاہ کیا جائیگا نثار کھوڑو نے تحریک التوا پر بحث کے لئے ایوان سے رائے لینے کی درخواست کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے نثار کھوڑو کی درخواست پر ایوان سے رائے شماری کروائی جس کے حق میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے کھڑے ہوکر ساتھ دیا تاہم حکومتی اراکین نے تحریک التوا پر بحث کی مخالفت کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے رائے شماری کے بعد تحریک التوا کو مسترد کردیا جس پر نصرت سحر عباسی مائیک بند ہونے کے باوجود بولتی رہیں لیکن ڈپٹی اسپیکر نے انکا مائیک نہیں کھولا اور کہا کہ کسی زمانے میں این ایل سی بلڈنگ میں بھی آگ لگتی رہتی تھی آگ سے لوگوں کو آگ نہیں لگنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :