ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ گائیڈلائن جاری کر ..
تازہ ترین : 1

ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ گائیڈلائن جاری کر دی

24گھنٹے میں ڈیوٹی انٹرنیٹ بینکنگ یا اے ٹی ایم سے کسی بھی بینک کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے

ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ گائیڈلائن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2018ء) ایڈیشنل کلکٹر آف ریفارم اینڈ آٹومشن حارث انصاری نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ گائیڈلائن جاری کی ہے جس سے ٹیکسز نظام میں جدت آنے کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کے وقت کو ضیاع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور24گھنٹے میں ڈیوٹی انٹرنیٹ بینکنگ یا اے ٹی ایم سے کسی بھی بینک کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کی اسٹنیڈنگ کمیٹی برائے کسٹم کی پہلی میٹنگ سے فیڈریشن ہاوس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سیئنر نائب صدرطارق حلیم،شکیل ڈھینگرا،ایپکا سپریم کونسل کے چئیرمین ارشد جمال،ایپکا کے چیئرمین قمرعالم، ایف پی سی سی آئی کی اسٹنیڈنگ کمیٹی برائے کسٹم کے چئیرمین محمد ساجد نے بھی خطاب کیا،انھوں نے ایف بی آر کے جدید اقدامات کاخیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے تجارتی عمل مزید بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ فروغ پائے گا جس سے ویبوک نظام کے ذریعے اشیا ء کے رسدو عمل سہل ہو جائے گا اس موقع پرویڈیولنک کے ذریعے لاہوراورراولپنڈی کے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/03/2018 - 17:36:48

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :