پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,253 کی سطح پر بند

جمعرات 1 مارچ 2018 17:24

کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,253 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.353 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,608 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.346 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.196 بلین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 977.455 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 879.738 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 686.978 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 92.996 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 79.936 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 32.330 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 26.836 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت19.420 ملین روپے اور کاپرکے سودوں کی مالیت 16.007 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 17 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.765 ملین روپے رہی۔