ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسلام آباد منتقلی کی تجویز کی مخالفت کر تے ہیں، ایف پی سی سی آئی

جمعرات 1 مارچ 2018 17:24

کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارت میں اس تجویز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں ٹڈاپ کے ہیڈ آفس کو اسلام آباد منتقل کرنے کی بات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی بڑی بندرگاہ ہے جہاں حکومت کے اہم مالیاتی ادارے بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دوسرے تجارت سے جڑے ادارے پاکستان کسٹم،سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کواٹرز شامل ہیں۔ ایف پی سی سی آئی اس اہم ادارے کو کراچی سے منتقل کرنے کی تجویز کو رد کرتی ہے۔