احسن سرور خاں ایف پی سی سی آئی کی سنٹرل قائمہ کمیٹی برائے ’’ فوڈ اینڈ ایگری کلچر(نارتھ ریجن) ‘‘ کے چیئرمین مقرر

جمعرات 1 مارچ 2018 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر سید مظہر علی ناصر نے احسن پولٹری لائیو سٹاک اینڈ ایگرو سروسز کے سی ای او احسن سرور خاں کو سال 2018کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی سنٹرل قائمہ کمیٹی برائے ’’ فوڈ اینڈ ایگری کلچر(نارتھ ریجن) ‘‘ کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

اس کے علاوہ ان کو ایف پی سی سی آئی سنٹرل قائمہ کمیٹی برائے ’’ڈیری اینڈ ڈیری پروڈکٹ‘‘کاوائس چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سید مظہر علی ناصر نے احسن سرور کی تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو سال 2018کیلئے دونوں کمیٹیوں کیلئے منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پراحسن سرور نے کہاکہ وہ اپنے قائدین ایس ایم منیر،افتخار علی ملک ،سید مظہر علی ناصر اور چوہدری عرفان یوسف کے اعتماد پر پورا اتریں گئے۔

پاکستان میں فوڈ اینڈ ایگری کلچر اور ڈیری اینڈ ڈیری پروڈکٹ کو فروغ دے کر کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ احسن سرورنے مزید کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ سید مظہر علی ناصر کی اعلیٰ اور پروفیشنل قیادت کے ذریعے شفاف نظام کو فروغ ملے اور امید کرتا ہو ں کہ وہ حقیقی جمہوریت کے ساتھ پاکستان کے تمام چیمبرز کو مضبوط تر اور تاجر برادری کو بااختیار بنائیں گے اور تبدیلی کے نظریے کو مثبت انداز میں لے کر پاکستان کی معیشت کا مستقبل تابناک بنائیں گے جو آنے والی نئی قیادت کو موثر رہنمائی کیلئے صحتمند اقتصادی ماحول مہیا کرے گا۔