سینٹ ضمنی انتخابات،مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسداشرف 298ووٹ لے کر کامیاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 مارچ 2018 16:45

سینٹ ضمنی انتخابات،مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسداشرف  298ووٹ لے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 1مارچ 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے نااہل ہونے والے سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن )کےحمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کو 298ووٹ ملے جب کہ تحریک انصاف کی امیدوار کی ڈاکٹر زرقا تیمور کو صرف 38ووٹ ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :