کیا پاکستان کو دوسراوسیم اکرم مل گیا ؟ ویڈیو وائرل

جمعرات 1 مارچ 2018 16:32

کیا پاکستان کو دوسراوسیم اکرم مل گیا ؟ ویڈیو وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2018ء)پاکستان کی سر زمین فاسٹ باﺅلرز پیداکرنے کیلئے مشہور ہے اور اب حال ہی میں ایک ایسے نو عمر بچے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کا باﺅلنگ ایکشن لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم سے مماثلت رکھتا ہے ۔سابق باﺅلر نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک نامعلوم صارف کی جانب سے ڈالی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک نو عمر کی طرح انہی کی طرح کے ایکشن سے بال کرنے کے ساتھ ساتھ اسے سوئنگ بھی کروا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے اس ٹویٹ کوشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ بچہ کہا ں ہے، ہمار ی قوم کی رگوں میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ان بچوں کو دریافت کرنے کا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اس بارے میں کچھ کرنا ہوگا “ ۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی پیچھے نہ رہ سکیں اور ٹویٹ کیا کہ ” شاید ایک اور وسیم اکرم؟ “ ۔
وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز ہیں ۔