کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کے وفد کی وفاقی وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع سے ملاقات، وفد کا کینٹ بورڈ کے 200 سے زائد سکولوں و کالجوں کو 15 دنوں کے اندر آبادی سے باہر منتقل کرنے کے نوٹسز پر تحفظات کا اظہار

جمعرات 1 مارچ 2018 16:30

ایبٹ آباد۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کے وفد نے وفاقی وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع سے ملاقات کر کے ان سے مسئلہ کے حل کا مطالبہ کر دیا۔ کینٹ بورڈ نے آبادی کے اندر بنائے گئے پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے 200 سے زائد سکولوں و کالجوں کو 15 دنوں کے اندر آبادی سے باہر منتقل کرنے کے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں جس پر گذشتہ روز ایبٹ آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر اور سیکرٹری دفاع سے ملاقات کر کے انہیں کینٹ بورڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ پر غوروخوض کے بعد مسئلہ کا بہتر حل تلاش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :