اینور ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید جواد اختر گیلانی تبدیل، ڈاکٹر انیس نئے ڈائریکٹر تعینات

جمعرات 1 مارچ 2018 16:30

ایبٹ آباد۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) اینور ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید جواد اختر گیلانی کو تبدیل کر کے ڈاکٹر انیس کو نیا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اینور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے تبدیل ہونے والے اور نئے ڈائریکٹر کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں تبدیل ہونے والے ڈائریکٹر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام اینور پشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) امان الله خان اور دیگر نے کیا۔ تقریب سے سوسائٹی کے پیٹرن واحد سراج اور اقبال قریشی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :