ضلع کولئی پالس کے گائوں گیبر میں جیپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا

جمعرات 1 مارچ 2018 16:30

کوہستان۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ضلع کولئی پالس کے گائوں گیبر میں جیپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پالس کے گائوں گیبر میں نان کسٹم پیڈ جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور مصطفیٰ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص واقعہ میں زخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو بٹگرام لایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :