تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن، نامور کالم نویس اور سماجی شخصیت نثار احمد نثارکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سکستھ روڈ کو انکے نام سے منسوب کیا جائے، مختلف ادبی اور سماجی تنظمیوں کا مطالبہ

جمعرات 1 مارچ 2018 16:20

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) وفاقی دارلحکومت کی دینی ادبی ،ثقافتی اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن، نامور کالم نویس اور سماجی شخصیت نثار احمد نثارکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سکستھ روڈ کو انکے نام سے منسوب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

دینی ،ادبی ،ثقافتی اور سماجی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس چیئرمین انجمن تاریخ و آثار شناسی ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر جمال ناصر،سہیل ناصر اورزبیر ناصر کے والد محترم تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن، نامور کالم نویس اور سماجی شخصیت نثار احمد نثار کی عمر بھر کی گراں قدر خدمات کے صلے میں 6thروڈ، سیٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کا نام شاہراہ نثار احمد نثار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :