مرکزی اما م حسین کونسل کے زیر اہتمام حضرت فاطمة الزاہراؑ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ولادت حضرت فاطمة الزاہراؑکانفرنس 9مارچ راولپنڈی میں ہوگی

جمعرات 1 مارچ 2018 16:20

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) مرکزی اما م حسین کونسل کے زیر اہتمام حضرت فاطمة الزاہراؑ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ولادت حضرت فاطمة الزاہراؑکانفرنس 9مارچ 2:30بجی راولپنڈی میں ہوگی۔جس میں ملک بھر کے علماء و مشائخ اور ممتاز دانشور شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفر نس کا موضوع ’’اسوہ حضرت خاتون جنت‘‘دنیا بھر کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہوگا۔مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ایسی کانفرنسیں اور سیمینار کراچی، کوئٹہ، پشاور ،سکھر،دیر ،دینہ،گوجرانوالہ،لاہور،حیدر آباداور ساہیوال ،ملتان،سکردو میں منعقد ہونگے۔